پاکستان

عام انتخابات:ملک بھر سےسرکاری سکولوں کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے سرکاری سکولوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے سرکاری سکولوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،واضح ہوکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کی مشاورت کے بعد 8 فروری 2024 کو ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے لئے بیک وقت عام انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں سرکاری سکولوں کی تعداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لئے نجی سکولوں اور اساتذہ کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button