پاکستان

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں دوبارہ ”پیچ اپ” کی تیاریاں شروع

سینیٹر محمد علی درانی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں دوبارہ ''پیچ اپ'' کروانے کے لئے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں : ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوبارہ ”پیچ اپ” کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوبارہ ”پیچ اپ” کروانے کے لئے سینیٹر محمد علی درانی میدان میں آگئے ہیں ، انہوں نے چند روز قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی اسی سلسلے میں کی تھی اور ملاقات میں ملکی معیشت ، عام انتخابات اور عمران خان کے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سینیٹر محمد علی درانی ملٹری حکومت کے حق میں تھے لیکن جب شہباز شریف جیل میں تھے انہوں نے جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد ملکی کی قیادت سے بھی ملاقات تھی انہی ملاقاتوں کیوجہ سے ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”پیچ اپ” ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button