پاکستان

عمران خان نےپہلی رات اٹک جیل میں کیسےگزاری،حیران کن رپورٹ آگئی

عمران خان بطور سابق وزیراعظم بی کلاس کے لئے درخواست دیں گے جس کے بعد انھیں ایک چارپائی اور ایک کرسی بھی مہیا کی جائے گی

اٹک(کھوج نیوز) توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید اور کی سزا ملنے پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلی رات اٹک جیل میں کیسے گزاری،حیران کن رپورٹ آگئی،ذرائع کے مطابق عمران خان کو جیل میں سونے کےلئے ایک ائرکولردیا گیا جبکہ زمین پر سونے کے لئے ایل میٹرس بھی فراہم کیا گیا ،کہا گیا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم بی کلاس کے لئے درخواست دیں گے جس کے بعد انھیں ایک چارپائی اور ایک کرسی بھی مہیا کی جائے گی ،واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا کے بعد پہلی رات اٹک جیل میں گزاری۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، توشہ خانہ سے ملنے والے تحفوں کی غلط معلومات دیں جو بعد میں غلط ثابت بھی ہوگئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی کسی شک و شبے کے بغیر ظاہر ہوگئی، ان کے خلاف بھرپور شواہد موجود ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین کو تین سال قید کاٹنے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا، جرمانہ نہ دینے پر مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

 اسلام آباد کی سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی زمان پارک والی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پہلی رات جیل میں گزاری۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کی اندرونی کہانی جیو نیوز کو معلوم ہو گئی تھی، گرفتاری کے وقت نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس چیئرمین پی ٹی آئی دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس زمان پارک لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے داخل ہوئی، پولیس نے گارڈز کو گھر کے احاطے میں ہی روک کر عمران خان کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button