پاکستان

عمران خان کا بیان، مریم اورنگزیب نے دیا ایسا جواب کہ ……؟

چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ' جنرل باجوا نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوا نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ۔تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں؟باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کہوں توڑیں؟ قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا ۔؟عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تارئخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا ۔چار سال صرف اپنی بیگم اور اْن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا ۔چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ۔”ملک میں مارشل لگا دیں ”کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button