پاکستان

عمران خان کو اسرائیلی اور بھارت سے فنڈز ملتے ہیں؟ عائشہ گلا لئی کا بڑا دعویٰ

گذشتہ پانچ سال کے دوران بہت سے پارٹیوں نے ان سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا، لیکن مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتی ہوں: عائشہ گلا لئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک’ نیوز رپورٹر) عمران خان کو اسرائیلی اور بھارت سے فنڈز ملتے ہیں؟ عائشہ گلا لئی کا بڑا دعویٰ منظر عام پر آگیا، پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں رہتے ہوئے انھیں علم تھا کہ ہواں کا رخ کس طرف جا رہا ہے، اسی لیے انھوں نے پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے اس صورتحال کے خلاف بہت پہلے علمِ بغاوت بلند کیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بہت سے پارٹیوں نے ان سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا، لیکن انھوں نے مسلم لیگ ق میں اس لیے شمولیت اختیار کی کیونکہ چودھری شجاعت نے کبھی ذاتی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو دا پر نہیں لگایا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو انڈیا اور اسرائیل کی فنڈنگ کے ثمرات اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور یہ وہ صورتحال ہے جس کا ادراک انھیں بہت پہلے ہو چکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button