پاکستان

عمران خان کو معافی نہیں ملےگی،صحافی انصارعباسی نےوزیراعظم اوراسٹیبلشمنٹ کے ارادوں سے پردہ اُٹھا دیا

تجزیہ کارانصارعباسی نے اپنےکالم میں لکھا ہے کہ 9مئی کے ذمہ داروں کےمتعلق کسی رعایت کا کوئی چانس نظرنہیں آتا

اسلام آباد(کھوج ویب ڈیسک)عمران خان کو معافی نہیں ملےگی،صحافی انصارعباسی نےوزیراعظم اوراسٹیبلشمنٹ کے ارادوں سے پردہ اُٹھا دیا، سینئرصحافی اور تجزیہ کارانصارعباسی نے اپنےکالم میں لکھا ہے کہ 9مئی کے ذمہ داروں کےمتعلق کسی رعایت کا کوئی چانس نظرنہیں آتا۔وزیراعظم شہبازشریف نےمنتخب ہوتےہی قومی اسمبلی میں جو تقریرکی اُس میں اگرچہ اُنہوں نےمفاہمت کی بات کی، چاروں صوبوں کےساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کا اعادہ کیا لیکن9 مئی کےحوالےسےاُن کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں ملوث عناصرکو سزائیں ضررملیں گی۔ پہلے وزیراعظم اورپھرکورکمانڈرزکی طرف سے9 مئی کے حوالے سےجوکہا گیا اُس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ نہ نئی حکومت اور نہ ہی فوج9 مئی کے حوالے سے کسی قسم کی رعایت اورنرمی برتنےکیلئے تیار ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے دوسرے کئی رہنماؤں جن کو 9مئی کے مقدمات کا سامنا ہے، اُن کے لیے مشکلات کم ہونے والی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button