پاکستان

عمران خان کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئی مگر کیوں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

عمران خان کی بہنیں فیصلہ سننے سپریم کورٹ پہنچ گئیں عظمی خان اور علیمہ خان نے امیدظاہر کی کہ آج عمران خان کی سزا معطل ہو جائے گی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سپریم کورٹ کس مقصد کے لئے گئیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنیں فیصلہ سننے سپریم کورٹ پہنچ گئیں عظمی خان اور علیمہ خان نے امیدظاہر کی کہ آج عمران خان کی سزا معطل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں فیصلہ سننے آئی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی حامیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آج عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔جس میں قرار دیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی سمیت دیگر اپیلوں پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے،مناسب یہی ہے کہ ہائیکورٹ کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔تمام فریقین کل 2 بجے توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش ہوں۔

ٹرائل کورٹ کے اختیار سماعت، توشہ خانہ ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کے معاملات غور طلب ہیں۔یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ توشہ خانہ ٹرائل قانون کے مطابق مجوزہ طریقہ کار سے ہوا یا نہیں۔ توشہ خانہ کیس میں اہم قانونی نکات پرعدالت کا غور کرنا ضروری ہے۔ توشہ خانہ کیس میں جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر الزام ثابت ہوتا ہے۔ملزم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ عدالت نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔عدالت نے عمران خان کو تین سال قید کا حکم دیا۔عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔۔عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کریں جس کے بعد عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button