پاکستان

عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی قانونی شکنجہ میں آگئی، مگر کس کیس میں؟ جانئیے

علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی قانونی شکنجے میں آگئی ہے مگر یہ کس کیس میں آئی ہیں؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشاراور خوف و ہراس پھیلانے پرکیا گیا۔ ایف آئی اے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علیمہ خان 3 فروری صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرمیں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button