پاکستان

عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی ضلع پشاور نے تمام شاہرائیں بند کر دیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کارکنان نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ،بی آر ٹی سروس جزوی طور پر معطل

پشاور(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاورکی جانب سے چیرمین عمران خان کوگرفتاری کے خلا ف خیبر پختونخوا بھر میں شاہرائیں بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان ہشنگری جی ٹی روڈ پہنچ گے اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث بی آر ٹی کی سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق جی ٹی رود بلاک ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس موقع پر شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، قوم اپنے لیڈر کی گرفتاری کیخلاف فوری سڑکوں پر آئے، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے کیلئے امپورٹڈ حکومت نے اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا، سابق وزیرنے کہا کہ : معیشت ڈوب گئی، قوم مہنگائی سے مررہی ہے انکی ترجیحات کچھ اور ہیں، انہوں نے کہا کہ مارشل لاء سے زیادہ سختیاں جھیلنا پڑ رہی ہیں، تحریک انصاف کے ضلعی صدر اشتیاق ارمڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا بھر کی شاہرائیں بند کراعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک سڑکوں پر دھرنا دیا جائیگا، کارکن مشتعل ہیں، گرفتاری غیر قانونی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button