پاکستان

عمران خان کے بیان پر مریم نوازنے کھری کھری سنا دیں

عمران خان پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں میرے کارکنان نے کیے، آج کہہ رہا ہے یہ سانحہ نواز شریف نے کرایا: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کیا تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان نوازشریف سے ہدایات لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں میرے کارکنان نے کیے، آج کہہ رہا ہے یہ سانحہ نواز شریف نے کرایا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button