پاکستان

عمران خان گرفتاری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عمران خان گرفتاری کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست پر سماعت کی عدالت نے عمران خان کو اپنے خلاف درج کیسز کے حوالے سے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

اس موقع پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عمران کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر کیسز کی تفصیل عمران خان کو فراہم کر دی گئی ہیعمران خان نے تفصیلات کی فراہمی کے لیے ابھی تک قانون کے مطابق رابطہ نہیں کیاعمران خان کو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ اداروں سے رجوع کرنا چاہیے تھا عدالت نے عمران خان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button