پاکستان

عمران خان گرفتار کرنے سے پہلے کیا دکھایاگیا؟ راناثناء اللہ نے بتا دیا

عمران خان کو لیگل وارنٹ گرفتار دکھا کر گرفتار کیا گیا، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کا کیس ڈاکیومنٹڈ ہے ،دوسروں پر الزامات لگانیوالا خود کرپشن میں ملوث تھا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نامہ نگار، آن لائن )عمران خان گرفتار کرنے سے پہلے کیا دکھایاگیا؟ راناثناء اللہ نے بتا دیا ‘ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو لیگل وارنٹ گرفتار دکھا کر گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری پر ردعمل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کا کیس ڈاکیومنٹڈ ہے اس کے علاوہ ان کے خلاف مزید انکوائریز چل رہی تھیں،نیب میں 50ارب روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس چل رہا تھا انہیں مقدمات میں تفتیش کیلئے پیش ہونا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لیگل وارنٹ گرفتار دکھا کر گرفتار کیا گیا ، ایک آدمی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا تھا جبکہ وہ خود اربوں روپوں کی کرپشن میںملوث تھا،ہمارے خلاف کس بات پر کارروائی ہوگی؟ نیب میرٹ پر تفتیش کر ے گی نیب نے گرفتار کیا ہے جس پر اپرٹی ٹائیکون کو 5 ارب کا فائدہ دیا گیا اسی سے 5ارب کی پراپرٹی حاصل کی گئی،یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈ کیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہو جاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جا سکتا تھا ،عمران خان نے اس طرح کرپشن کی کہ اس کا حساب کتاب بھی نہیں ہے۔ عمران خان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button