پاکستان

عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ، ن لیگی حکومت کا پٹرولیم منصوعات میں کمی کا اعلان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ پر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا اعلان کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی ہوگی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہونے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ملک میں کل یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ آج رات حکومت کی جانب سے اعلان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 3پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک سستاہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button