پاکستان

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، نوازشریف بھی بول اٹھے، بڑا بیان داغ دیا

دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہیگا، پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: نوازشریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوال ہے۔ سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہیگا، پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے ہر عالمی فورم پر فلسطینی کازکے حق میں آوازا ٹھائے، حکومت فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات، ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button