پاکستان

فیصلہ غیرمتوقع نہیں مگرجج صاحب نےزبردستی؟حامد میر نےسوال اُٹھا دیا

حامد میر نے کہا کہ یہ فیصلہ یہ غیر متوقع فیصلہ نہیں ہے ، پورے پاکستان کو پتا تھا کہ یہ فیصلہ آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیصلہ غیرمتوقع نہیں مگرجج صاحب نےزبردستی؟حامد میر نےسوال اُٹھا دیا، سینئر صحافی حامد میر نے سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پر اپنا تجزیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ جج صاحب نے زبردستی ایک فیصلہ لکھ کر رکھا ہوا تھا جو صبح صبح سنا دیا گیا ۔
حامد میر نے کہا کہ یہ فیصلہ یہ غیر متوقع فیصلہ نہیں ہے ، پورے پاکستان کو پتا تھا کہ یہ فیصلہ آئے گا ، اس لیے تحریک انصاف کے وکیل بار بار درخواست دے رہے تھے کہ کسی اور عدالت کو کیس دیا جائے ، ایسا لگتاہے کہ جج صاحب نے زبردستی ایک فیصلہ لکھ کر رکھا ہوا تھا وہ صبح سنا دیا ہے ، تحریک انصاف پر جو الزامات ہیں وہ کافی عرصہ سے میڈیا پر زیر بحث ہیں ان میں وزن بھی ہے لیکن جس طرح سے عدالت نے فیصلہ دیا،

جس طریقے سے جج صاحب پر جو تحریک انصاف کے اعتراضات تھے ان کو نظر انداز کیا گیا ، جس طرح سے انہوں نے اس کیس کو خود ہینڈل کیاہے ، اس سے جج کے کنڈٹ پر کافی سوالات اٹھا سکتے ہیں، اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا اور ہو سکتاہے کہ تحریک انصاف کو وقتی طور پر ریلیف بھی مل جائے ، اہم پہلو یہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم اور سیاستدان کو سزا دی ہے ، پاکستان میں اب یہ روایت ہے کہ کبھی نوازشریف ، بینظیر بھٹو ، ذوالفقار ، اس سے پہلے حسین شہید وردی کو سزا ملی ، سزا صرف وزیراعظم کو ملتی ہے ، ان لوگوں کو نہیں ملتی جو لوگ پاکستان کا ا ٓئین اپنے بوٹوں تلے روندتے ہیں ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button