پاکستان

لیہ اراضی سکینڈل کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے بے ضابطگیوں کے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں

لاہور( کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کیس نے لیہ اراضی سکینڈل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف لیہ میں اراضی انتقال کیس میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے اور بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر دونوں ضمانتوں کی مدت ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے ضمانتیں کنفرم کرنے کی استدعا کی جب کہ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کے کچھ دیر بعد سنایا۔ عدالت نے دونوں کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانتیں کنفرم کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button