پاکستان

محسن نقوی نے نوازشریف کی وطن واپسی پر دوستی نبھانے کی ٹھان لی

نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کی پلاننگ کی گئی ہے: محسن نقوی

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر دوستی نبھانے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے اعلان پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی پر پر تپاک عشائیہ دیا جائے گا جبکہ جو قانونی سٹیٹس ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button