پاکستان

محسن نقوی کو وفاداری کا صلہ مل گیا، ن لیگ نے بڑا عہدہ سونپ دیا

سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے' اور ان کو مشیرداخلہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے

لاہور(کھوج نیوز) سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی کو وفاداری کا صلہ مل گیا، مسلم لیگ نے بڑا عہدہ سونپ کر سب کو پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے’ اور ان کو مشیرداخلہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے جبکہ وہ اس وقت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button