پاکستان

محکمہ ایکسائز پنجاب میں نان کسٹم گاڑیوں کی بوگ رجسٹریشن کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا

ایکسائز حکام نے علم ہونے پر پی آئی ٹی بی اور ایکسائز عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے رجسٹر ہونے والی 42 نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

لاہور(فیض احمد)محکمہ ایکسائز پنجاب میں نان کسٹم گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا۔ ایکسائز حکام نے علم ہونے پر پی آئی ٹی بی اور ایکسائز عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے رجسٹر ہونے والی 42 نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے اور ان کے نمبر بھی سسٹم میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جن شہریوں کے نام نان کسٹم لگژری گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کی گئی ان کو بھی لیٹر ارسال کیے جائیں گے کہ ان کے نام کی رجسٹر ہونے والی گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے اور نمبر بھی بلاک کر دیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز موٹر برانچ اور پی آئی ٹی بی کے بعض ملازمین نے مبینہ طور پر ملی بھگت سے 42 نان کسٹم گاڑیوں کے نمبروں کو بڑی مہارت سے پی آئی ٹی بی کے سسٹم میں فیڈ کر دیا اور جن نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ان کو پرانی سیریل کے نمبر لگائے گئے تھے۔ایسی نان کسٹم گاڑیوں میں لینڈ کروزر اور پراڈو جیسی لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں، جس پر محکمہ ایکسائز کی اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سکینڈل کا اس وقت انکشاف ہوا جب پی آئی ٹی بی اور ایکسائز عملہ کی ملی بھگت سے بغیر بائیومیٹرک کے 1007 گاڑیوں کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد جب ایکسائز حکام نے ریکارڈ قبضہ میں لے کر مزید چھان بین کی تو یہ اس سکینڈل کا بھی انکشاف ہوا کہ 42 نان کسٹم گاڑیوں کو بڑی مہارت سے پی آئی ٹی بی کے سسٹم میں فیڈ کر کے ان کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے اور ان کو نمبر بھی پرانی دیا ہے اور کرپٹ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button