پاکستان

مریم اورنگزیب کی ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے داغا بڑا بیان

فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے، ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چیئر کا ڈرامہ کررہاہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاوں نہیں دماغ پر دباؤہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے، ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چیئر کا ڈرامہ کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباو نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباو ہے، وہیل چیئرپر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی، پلستر، ڈبے، ویل چیئراور الیکشن بہانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو،پہلے کالی بالٹی سے منہ باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button