پاکستان

مری میں نئے ہسپتال کا قیام، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیڈ لائن دے دی

وزیراعلی پنجاب کا2500 بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم 'مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ، ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس،مریم نواز نے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری ہسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے سابق دور میں سرکاری خزانے کو4 ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ سابق دور حکومت میں عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے’ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں’ عام آدمی کو علاج کی اعلی ترین سہولتیں دیں گے۔ اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ دی گئی ۔ اجلاس میں اسپتالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل ،فری میڈیسن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیاگیا۔ وزیراعلی پنجاب نے2500 بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیدیا۔مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جہلم ‘ اٹک ، میانوالی ، مری ساہیوال ،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشین مہیا کرنے کی ہدایت کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button