پاکستان

مسلم لیگ(ن)آصف زرداری کوصدرکیوں بنانا چاہتی ہے؟ حامد میرحقائق سامنے لے آئے

حامد میر نے کہا کہ شہبازشریف کو سیاسی معاملات میں ان کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ آئینی ترامیم کے ایجنڈے کو بھی آگے بڑھایا جا سکے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز ) مسلم لیگ(ن)آصف زرداری کوصدرکیوں بنانا چاہتی ہے؟ حامد میرحقائق سامنے لے آئے،سینئر صحافی حامد میر نے آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے اور ایوان صدر میں پہنچنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ایوان صدر میں دوسری مرتبہ پہنچنے والے پہلے سویلین صدر ہوں گے ، اگر وہ صدر بنیں گے تو شہبازشریف کو بہت سے سیاسی معاملات میں ان کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ آئینی ترامیم کے ایجنڈے کو بھی آگے بڑھایا جا سکے گا۔

حامد میر کا کہناتھا کہ آصف زرداری ایک بائنڈنگ فیکٹر ہوں گے، شہبازشریف کی حکومت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے ، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی سادہ اکثریت نہیں بنتی، پیپلز پارٹی کے ووٹوں کو ملا کر ہی سادہ اکثریت بنتی ہے ، اگر انہوں نے قانون سازی کرنی ہے تو اس کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے ، جس کیلئے مزید پارٹیوں کے ساتھ ملنا پڑے گا، آئینی ترامیم موجودہ حکومت کے ایجنڈے پر بھی ہیں  اور اگر آصف زرداری ایوان صدر میں ہوں گے تو شہبازشریف کی حکومت کو بہت سے سیاسی معاملات میں انہیں ان کی حمایت حاصل ہو گی جبکہ آئینی ترمیم کے ایجنڈے کو بھی آگے بڑھایا جا سکتاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button