پاکستان

مغل دور کے پہلے باغ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا معاملہ، چیف جسٹس کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے مغل دور کے سب سے پہلے باغ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا حکم دیا تھا ' مقامی آبادی سمیت تنظیموں نے اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مغل دور کے پہلے باغ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے معاملے پر نوٹس ‘چیف جسٹس نے مغل دور کے قدیمی باغ پر لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا نوٹس لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے واقعہ پر رپورٹ طلب لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کلر کہار میں مغل دور کے سب سے پہلے باغ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ مقامی آبادی اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموںنے اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔آج سے 500 سو سال قبل مغل بادشاہ نے برصغیر کے سب سے پہلے باغ صفا کو کلر کہار میں لگوایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button