پاکستان

ملک ریاض کے تمام رہائشی منصوبے ٹھپ اور دیوالیہ پن کا شکار

ملک ریاض جنھوں نے 460 ارب روپےبطور جرمانہ سپرہم کورٹ میں جمع کروانا ہیں وہ ان دنوں شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں

کراچی(کھوج نیوز) رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے تمام رہائشی منصوبے ٹھپ اور دیوالیہ پن کا شکار ہونے لگے ،بحریہ ٹاؤن کراچی میں پلاٹس خریدنے کے سلسلے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ،ذرائع کے مطابق ملک ریاض جنھوں نے 460 ارب روپےبطور جرمانہ سپرہم کورٹ میں جمع کروانا ہیں وہ ان دنوں شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں ،شہریوں کا خیال ہے کہ ملک ریاض اور ان کے تمام رہائشی منصوبے مکمل طور پر بند کردئیے جائیں گے،

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک ریاض کسی بھی وقت القادر ٹرسٹ کے لئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام کرنے اور 190 ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم واپس وصول کرکے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی وجہ سے زیعتاب ہیں اور انھیں کسی بھی وقت وعدہ معاف گواہ کے طور پر عدالت کے روبرو پیش کیا جاسکتا ہے ان تمام وجوہات کی بنا پر بحریہ کے تمام پراجیکٹس شدید ترین بد حالی اور مندی کا شکار ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت وہ دیوالیہ ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button