پاکستان

ملک میں عام انتخابات کیلئے کتنے پولنگ سٹیشنز لگائے جائیں گے ؟ تفصیلات آگئی

صوبہ پنجاب میں15ہزار829 حساس اور 6 ہزار 599 انتہائی حساس'صوبہ سندھ میں 8 ہزار 30 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 4 ہزار 430 انتہائی حساس ہوں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز) ملک میں عام انتخابات کیلئے کتنے پولنگ سٹیشنز لگائے جائیں گے؟ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نارمل، حساس اور انتہائی پولنگ سٹیشنز کی تمام تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ان میں سے نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 890، حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 32 ہزار 508 ہوگی اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 17 ہزار 411 ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 15 ہزار 829 حساس اور 6 ہزار 599 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں، صوبہ سندھ میں 8 ہزار 30 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 4 ہزار 430 انتہائی حساس ہوں گے، اسی طرح صوبہ بلوچستان میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 68 اور 2 ہزار 38 انتہائی حساس ہوں گے جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 582 پولنگ اسٹیشن حساس اور 4 ہزار 344 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button