پاکستان

میو اسپتال میں دن دیہاڑے قتل کی واردات، ملزم گرفتار

مقتول ساجد کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بوٹا اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) میو اسپتال میں دن دیہاڑے قتل کی واردات، ملزم گرفتار ‘ لاہور کے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زخمی شہری کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم اور مقتول دونوں کی شناخت ہو گئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا اور اسٹریچر پر لیٹے زخمی ساجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوتے ملزم کو میو اسپتال کے عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتول ساجد کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بوٹا اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button