پاکستان

نئے مالی سال بجٹ میں نان فائلرز کیلئے کیا حکمت عملی اپنائی جائیگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال آنے والے نئے مالی بجٹ میں نان فائلرز کے لئے کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجیجائیں گے، تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کیتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپیسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنیکا امکان ہے جب کہ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button