پاکستان

نعیم بخاری نے عمران خان کے کسی بھی کیس کی پیروی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

عمران خان سے محبت بڑھ چکی ہے لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا'پہلے ہم نے کوئی پیسے نہیں لیے تھے'اب میرے بچوں کی شادی ہے، میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہیے

لاہور(کھوج نیوز) معروف قانون دان نعیم بخاری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے کسی بھی کیس کی پیروی کیوں نہیں کی؟ وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان نعیم بخاری نے کہا کہ وہ ان کا کیس کیوں نہیں لے رہے، محتب کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟۔ نعیم بخاری نے جواب دیا عمران خان سے محبت بڑھ چکی ہے لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے کوئی پیسے نہیں لیے تھے۔اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے، میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیے۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی ہے اور احترام وہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button