پاکستان

نوازشریف اسلام آباد لینڈ کرنےپرکیوں بضد ،کون کون سی اہم شخصیات کےخواہشمند؟

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 24 اکتوبر تک ضمانت ملنے کے باوجود پاکستان آمد پر لاہور سے پہلے اسلام ائر پورٹ پر لینڈ کرنے کے لئے بضد ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ضمانت ملنے کے بعد بھی اسلام آباد لینڈ کرنے پر کیوں بضد ہیں کون کون سی اہم شخصیات کے خواہشمند ہیں ؟ ذرائع نے تہلکہ خیز خبر لیک کردی، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 24 اکتوبر تک ضمانت ملنے کے باوجود پاکستان آمد پر لاہور سے پہلے اسلام ائر پورٹ پر لینڈ کرنے کے لئے بضد ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے پہلے اسلام آباد ائرپورٹ پر کچھ وقت کے لئے رکنا چاہتے ہیں ،جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ائرپورٹ پر نوازشریف ملک کی بہت ہی اہم ترین شخصیات سے ملاقات کریں گے جو کچھ روز قبل ہی شیڈول کی گئی تھیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں بااثر شخصیات کو بعض عالمی لیڈرز سے ملاقاتوں کے نتیجے میں طے پانے والے معاملات پر اعتماد میں لیں گے جن کا تعلق ملکی معیشت کو درپیش مسائل سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button