پاکستان

نوازشریف بطور امیدوار لاہور سمیت کون کون سے شہروں سے الیکشن لڑیں گے؟ پتا چل گیا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لاہور سمیت گجرات اور سیالکوٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف بطور امیدوار لاہور سمیت کون کون سے شہروں سے الیکشن لڑیں گے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لاہور سمیت گجرات اور سیالکوٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے ۔گجرات میں عابد رضا اور سیالکوٹ میں رانا شمیم کے حلقے میں مسلم لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نواز شریف گجرات اور سیالکوٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف تمام کیسز ختم ہوگئے ہیں اور پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد ان کی نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے تاہم بعد آئینی ماہرین کہتے ہیں نواز شریف کی نااہلی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے لیے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button