پاکستان

نوازشریف سےملاقات میں سینیٹراعظم نذیرتارڑ نےکون سے مشورے دئیے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وطن واپسی اور کیسز سے متعلق مشاورت کرلی۔

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف سےملاقات میں سینیٹراعظم نذیرتارڑ نےکون سے مشورے دئیے؟ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وطن واپسی اور کیسز سے متعلق مشاورت کرلی۔ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے 7 گھنٹے طویل ملاقات کی، اس دوران سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور کیسز سے متعلق بات چیت ہوئی۔ ن لیگی رہنما عطا تارڑ پیر کی شام پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے جبکہ ن لیگی صدر بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button