پاکستان

نوازشریف نے ججز کے خلاف چونکا دینے والا بیان داغ دیا

آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں اور پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا: نوازشریف کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ججز کے خلاف چونکا دینے والا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2017ء میں ملک اچھا چل رہا تھا ، لگ رہا تھا کہ پاکستان کی تعمیر نو ہورہی ہے، ہم نے جو کام شروع کیا تھا جو پالیسیاں بنائی تھیں اس کے دور رس نتائج نکلے، ملک میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی، گروتھ بڑھتی جارہی تھی لیکن ڈھائی سال کے بعدہماری حکومت ختم کردی گئی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں، پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا، بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ4 سال تک ڈالر کو ہلنے نہیں دیا لیکن جیسے ہی بانی پی ٹی آئی آیا ڈالر کو پر لگ گئے، آرٹی ایس بند کرکے ان کو جتوانا پڑا، سلیکٹڈ بندیکو وزیراعظم بنوایاگیا تو اس میں ایم کیوایم کے ووٹ بھی شامل تھے، افسوس ہوتا ہے کہ ہم دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں، پارٹی سے لوگ توڑے گئے، آر ٹی ایس بند کروایا گیا، چار ووٹوں کی برتری سے سلیکٹڈ کو وزیراعظم بنایا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہا گیا نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے، ورنہ ہماری2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، پتا تو چلے کہ وہ 2 سال کی محنت کیا تھی، قوم کو بھی پتا چلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button