پاکستان

نوازشریف نے عمران خان کا ذکر کیوں گول کردیا؟

نواز شریف نے کہا کہ  وہ چیئرمین پی ٹی آئی (عمران خان) کا نام لینا نہیں چاہتے کیونکہ وہ اپنی اپنی تربیت کا فرق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف نے عمران خان کا ذکر کیوں گول کردیا؟نواز شریف نے کہا کہ  وہ چیئرمین پی ٹی آئی (عمران خان) کا نام لینا نہیں چاہتے کیونکہ وہ اپنی اپنی تربیت کا فرق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نہیں لینا چاہتے۔ چار برس بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان لوٹنے والے میاں محمد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما شامل تھے۔

جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ  وہ چیئرمین پی ٹی آئی (عمران خان) کا نام لینا نہیں چاہتے کیونکہ وہ اپنی اپنی تربیت کا فرق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نےکہا کہ تسبیح میرے پاس بھی ہے مگر میں کوشش کرتا ہوں کسی کے سامنے نہ پڑھوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button