پاکستان

نوازشریف لندن کو خیر باد کہہ کر سعودی عرب روانہ

نوازشریف لندن کو خیر باد کہنے کے بعد سعودیہ اور پھر چند دن بعد وہ دبئی چلے جائیں گے اور وہاں کچھ دن رہنے کے بعد وہ 21اکتوبر کی شام کو پاکستان کے ایئر پورٹ پہنچیں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن کو خیر باد کہہ کر سعودیہ پھر چند دن بعد دبئی اور پھر 21اکتوبر کی شام کو پاکستان کے ایئر پورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن کو خیر باد کہنے کے بعد سعودیہ اور پھر چند دن بعد وہ دبئی چلے جائیں گے اور وہاں کچھ دن رہنے کے بعد وہ 21اکتوبر کی شام کو پاکستان کے ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے اور وہاں سے مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ قائد ن لیگ کی واپسی پر مینار پاکستان میں ان پر جوش استقبال کریں اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو اکٹھا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button