پاکستان

نوازشریف کو اپنا بیانیہ چھوڑ کر کیا کرنا ہوگا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے بیانیے کو ماضی کے بجائے مستقبل پر مرکوز کرنا ہو گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قاء و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اپنابیانیہ چھوڑ کر کیا کرنا ہوگا؟ سینئر صحافی عامر غوری کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے بیانیے کو ماضی کے بجائے مستقبل پر مرکوز کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ری امیجننگ پاکستان کے تحت مفتاح اسماعیل، مصطفی نواز کھوکھر کے ساتھ مل کر شاہد خاقان عباسی نے جب آواز اٹھائی تو انہیں شاید احساس نہیں تھا کہ جس ناکامی کی وہ بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی بھی ناکامی تھی۔ جب آپ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا تو پھر آپ کو دوبارہ کیوں چانس دیا جائے؟

مبشر بخاری کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر لوگ مختلف پارٹیوں سے تھے، انہیں ایک جگہ بٹھانے میں کہیں نہ کہیں بااثر لوگوں کا ہاتھ ہے۔ ریاست کے بزرگ یعنی شیشہ گر شاہد خاقان عباسی کے پیچھے کھڑے ہیں۔ چوہدری نثار کو بھی اسی طرح کا سبز باغ دکھایا گیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ اگر چاہے تو مستقبل میں قرعہ شاہد خاقان عباسی کے نام کا بھی نکل سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button