پاکستان

نوازشریف کی سیاست سے کنارہ کشی کی افواہیں؟ مریم نواز میدان میں آگئیں

وزارت عظمی کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاست سے کنارہ کشی کی افواہیں؟ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد مریم نوازمیدان میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ وزارت عظمی کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button