پاکستان

نوازشریف کی واپسی، ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں؟ شہباز شریف

صدر کو کس بات کی جلدی ہے جو خط لکھ دیا؟ خط لکھنے سے قبل صدر کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، صدر آئین پڑھیں، نگران وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیر اعظم ہوں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلے سے نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا، صدر کو کس بات کی جلدی ہے جو خط لکھ دیا؟ خط لکھنے سے قبل صدر کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، میرے بطور وزیر اعظم پورے 8 دن ہیں، صدر آئین پڑھیں، نگران وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیر اعظم ہوں۔ شہبازشریف نے کہا کہ انشا اللہ نواز شریف واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، 16 ماہ میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ملکی مفاد کے لیے دوست ملکوں سیتعلقات بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تین دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی تین دن میں فیصلہ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج رات اتحادیوں سے مشاورت کروں گا، تمام اتحادیوں کو مشاورت کے لیے آج بلایا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسان وہ کام کرے جس کے نتائج وہ برداشت کرسکے، سابق حکومت نے ملکی معیشت کے ساتھ خارجہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا، 16 ماہ کی حکومت مشکل ترین حکومت تھی، امریکا کے ساتھ گزشتہ دور میں تقریبا تعلقات ختم ہوچکے تھے، اب امریکی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف آئے ہیں، دو دن میں سائفر کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button