پاکستان

نوازشریف کی واپسی پر سوالیہ نشان لگ گیا مگر کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ' نواز شریف کو اب بھی دل کی تکلیف ہے: برطانوی کارڈیالوجسٹ کا انکشاف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی پر سوالیہ نشان لگ گیا مگر کیوں؟ اس حوالے سے اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔برطانیہ کے رائل برومپٹن ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف میں انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔ گزشتہ سال نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button