پاکستان

نوازشریف کی واپسی کا فلائٹ شیڈول طے، پاکستان واپسی سے پہلے کہاں جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

نوازشریف پاکستان واپس آنے سے 2یا 3 پہلے خلیجی ممالک جائیں گے اور وہاں سے پاکستان آئیں گے ، استقبال کی تمام تیاریاں مریم نواز کو سونپ دی گئیں

لاہور(کھوج نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی واپسی کا فلائٹ شیڈول طے کر لیا گیا وہ پاکستان واپسی سے قبل کہاں جائیں ؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی واپسی کا فلائٹ شیڈول طے ، نوازشریف لندن سے 2سے 3 دن قبل خلیجی ملک روانہ ہوں گے اور 21 اکتوبر کو پاکستان کے لئے اڑان بھریں گے ان کے استقبال کے لئے تیاریاں بھی فائنل کرلی گئی ہیں اس حوالے سے مریم نوازکو بھی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوا جس کی صدارت میاں محمد نوازشریف نے کی۔ اس اجلاس میں میاں شہباز شریف ، سلیمان شہباز، اسحاق ڈار، مریم نواز اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ طے پایا ہے کہ مریم نواز تمام استقبالیہ کمیٹیوں کی انچارج ہوں گئی اور استقبال کے جو تمام معاملات ہیں وہ دیکھیں گی۔ اجلاس میں ایک اور بات طے پائی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ معیشت ہوگئی ، معیشت کی بحالی ہو گئی اور معیشت کے حوالے سے گذشتہ سالوں میں جو خرابیاں پیدا کی جا چکی ہیں اس کو سدھارنے کے لئے مسلم لیگ ن کا ایک ویژن دیا جائے گا۔ مریم نواز اس اجلاس کے بعد پاکستان روانہ ہو رہی ہیں او رشہباز شریف بدھ کو پاکستان روانہ ہوں گے جبکہ میاں نوازشریف کی فلائٹ شیڈول کا اعلان اگلے چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button