پاکستان

نوازشریف کی وطن واپسی ، سعودیہ، یو اے ای اور قطر کا بھاری پیکیج دینے کا اعلان

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے اعلان پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے ملک کیلئے بھاری پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے وطن واپسی کے اعلان کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطرنے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور قطر کی طرف سے نوازشریف کو اگلا وزیراعظم بننے کی شرائط بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی نوازشریف کی واپسی کے اعلان پراربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کے بعد ناصرف ملکی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ ملک میں مہنگائی میں بھی کم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button