پاکستان

نواز شریف سمیت ن لیگ کا اصل مقصد کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے سچ بے نقاب کر دیا

ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنا اب ناممکن ہوگیا ہے، میرے والد کو سب سے زیادہ عرصہ جیل میں میاں صاحب نے ہی ڈالا، ان کے دور میں ہی والد کی زبان کاٹی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت ن لیگ کا اصل مقصد کیا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سچ بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقصد صرف میاں صاحب کو چوتھی مرتبہ اقتدار میں لانا ہے، اگر میاں صاحب پاکستان واپس آکر صوبوں کا دورہ کرتے تویہ پیغام جاتا کہ ان کے ساتھ لوگ موجود ہیں، پتا نہیں یہ فیصلہ کیوں کیا گیا کہ میاں صاحب کو بند رکھا گیا، یہ غلط تصور دیا گیا کہ سیاستدان کو صرف لڑنا چاہیے ساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی غیر جمہوری قوتوں کے ذریعے حکومت میں لائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی، نوجوانوں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت راستہ اپنانے کی تربیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا، الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی پہلے جیسا نہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں رولز آف گیم طے کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button