پاکستان

نواز شریف مقررہ تاریخ پر وطن واپس آئیں گے یا پھر تاخیر ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں' مریم نواز کے بعد شہباز شریف کی لندن طلبی اسی باعث ہوئی

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف مقررہ تاریخ پر وطن واپس آئیں گے یا پھر تاخیر ہو گئی؟ اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی میں ایک مرتبہ پھر تاخیر کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں۔ مریم نواز کے بعد شہباز شریف کی لندن طلبی اسی باعث ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی اہم یقین دہانیوں کے ساتھ مشروط ہے ۔ نواز شریف نے 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچنا تھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button