پاکستان

نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس، چیف جسٹس کا اظہار برہمی

آئندہ ایسا کیا تو پاکستان بار کونسل کو آپ کا کیس بھیجیں گے، نکاح نامہ اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، بیوی آپ کی، بچہ آپ کا ، پیسے آپ نہیں دیں گے اور بوجھ جج پر

اسلام آباد(کھوج نیوز) نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس میںچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فاز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے معاملہ سپریم کورٹ لانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے کیسز کیوں سپریم کورٹ دار کرتے ہیں؟ عدالت آپ کو بھاری جرمانہ کرے گی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آندہ ایسا کیا تو پاکستان بار کونسل کو آپ کا کیس بھیجیں گے، نکاح نامہ اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، بیوی آپ کی، بچہ آپ کا ، پیسے آپ نہیں دیں گے اور بوجھ جج پر،عدالت میں ڈرامہ نا کریں ، یہ کیسا مذاق ہے؟ جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ نکاح نامے میں درج ہے کہ شوہرنے گھر بنانے کے لیے بیوی کو 15 لاکھ دینے ہیں، 5 مرلہ گھر تیار کرکے بیوی کو دیدے، کیا آپ بیوی کے مرنے کے بعد اسے گھربنا کر دیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ شادی سے پہلیعدالت آکر پوچھ لیا کریں یا پھرشادی نہ کیا کریں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button