پاکستان

نگران وزیراعظم کومبارکباد دینےساتھ وزیراعظم شہبازشریف کیا مطالبہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے انوار الحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کومبارکباد دینےساتھ وزیراعظم شہبازشریف کیا مطالبہ کیا؟ دوک بات کہہ کر حیران کردیا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیرِ اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگراں وزیرِ اعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے انوار الحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں کہ نگراں وزیرِ اعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ راجا ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوار الحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محبِ وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا اُمید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔ ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button