پاکستان

نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ کی جانب سے 4 امیدواروں کے نام فائنل

نگران وزیراعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا’ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ کی جانب سے 4 امیدوار فائنل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر میں ویڈیو لنک پر ہوگا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحادی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران سیٹ اپ پر مشاورت دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا قومی اسمبلی توڑنیکی سمری 9 اگست کو صدر کو بھیج دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کا کہنا تھا نگران وزیر اعظم کے نام کے لیے کل سے مشاورت ہو گی اور آئندہ 2 سے 3 روز میں مشاورت مکمل کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button