پاکستان

 نگراں وزیرِاعظم نےمختصرکابینہ بنانے کے لئےمشاورت تیز کردی

نگراں وزیرِ اعظم نے رفقا سے گفتگو میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا

اسلام آباد(کھوج نیوز)  نگراں وزیرِ اعظم نے مختصر کابینہ بنانے کے لئے مشاورت تیز کردی۔ انوارالحق کاکڑ نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے مختصر کابینہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نے رفقا سے گفتگو میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت نگراں وزراء کے ناموں پر غور جاری ہے، جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیر غور ہیں۔ محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button