پاکستان

نیب ترامیم کیس:جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا نیب ترامیم کیس میں 15 ستمبر کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)نیب ترامیم کیس:جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا نیب ترامیم کیس میں 15 ستمبر کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ 27 صفحات پر مشتمل ہے۔ اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے کہ عدلیہ قانون سازی کا تب جائزہ لے سکتی ہے جب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ قانون سازوں کا مفاد سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اورجمہوریت کونیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والا ہجوم کی سمت میں نہیں، مستقبل کی سمت میں چلتا ہے، عدالتوں کو پاپولر سیاسی بیانیے پر نہیں چلنا ہوتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ عوامی جذبات کے خلاف جا کر بھی عدالت کو آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button