پاکستان

ن لیگی پارٹی نے نوازشریف کو ایک بار پھر وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا

بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے'انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی پارٹی آئندہ انتخابات سے قبل ہی ایک بار پھر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے’انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی خواہش ہے کہ جلد ازجلد انتخابات ہوں جبکہ اس موقع پر اسحا ق ڈاربولے نوازشریف کی 26جولائی کو نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button