پاکستان

ن لیگ کا کےپی کےمیں بھرپور اپوزیشن کا کردارادا کرنےکااعلان

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پشاور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر ن لیگ خیبر پختون خوا انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام نومنتخب 9 ارکان شریک ہوئے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کے پی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ارکان خیبر پختون خوا کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ مرکز میں لیگی ارکان ہمارے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button