پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات

ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا

ریاض/اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button